ابنا: علمدار کربلا حضرت ابوالفضل ا لعباس علیہ السلام علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران میں تمام مقدس مقامات بالخصوص مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ ہائے اقدس کو نہایت ہی خصوبصورتی سے سجایا گيا ہے اور روضوں کے اطراف نہایت ہی دیدہ زیب چراغان کیا گياہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں ہر طرف سجاوٹ دکھائي دے رہی ہے اورنجی اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔ تہران سمیت دیگر شہروں میں جگہ جگہ پر شربت کی سبیلیں لگائي گئي ہیں جہاں راہگیروں کو چائے، شربت اور مٹھائياں پیش کی جارہی ہیں۔ سارے ایران میں شہروں اور قریوں کی مساجد، امام بارگاہوں اور مراجع کرام و علماء عظام کے گھروں میں محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے جو گذشتہ روز ہی سے شروع ہوچکا تھا۔ ان محافل قصیدہ خوانی میں شعرا اور خطباء نیز علماء اھل بیت عصمت و طہارت اور نبوت و امامت کے گھرانے کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ادھر عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کربلائے معلی میں اس وقت لاکھوں زائرین کا مجمع ہے جو علمدار کربلا حضرت ابوالفضل ا لعباس علیہ السلام کے روضہ میں حاضر ہوکر ان سے عقیدت و محبت کا اظہار کررہا ہے۔ کربلا کے ساتھ ساتھ نجف اشرف، کاظمین اور سامراکے مقدس روضوں میں بھی لاکھوں زائرین موجود ہیں جو اھل بیت نبوت و امامت کی خوشیوں میں خوشیاں منارہے ہیں ۔ادھر ہندوستان وپاکستان ،بحرین اور سعودی عرب میں لوگوں نے اپنے گھروں کی چار دیواری میں اسی مناسبت سے جشن منائے ، ان ملکوں میں اھل بیت نبوت کے پیروکاروں کے مذہبی آداب پر پابندی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429234
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ساری دنیا میں علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن اور خوشیاں منائي جارہی ہیں۔